سیکھنے کا عمل کب رکتا ہے، ثروت گیلانی نے بتا دیا

January 13, 2021

پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ ثروت گیلانی نے طلبا کو تعلیم حاصل کرنے پر زور دیتے ہوئے اس کی افادیت اور اہمیت بیان کی ہے۔

ثروت گیلانی نے آن لائن یونیورسٹی کے طلبا سے بات چیت کی جس میں انہوں نے کہا کہ میں بہت شکرگزار ہوں ان تمام اساتذہ کی جنہوں نے آج تک مجھے پڑھایا۔

ثروت گیلانی نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے سیکھنے کا عمل جب رکتا ہے جب آپ کہتے ہیں کہ میں نے سب کچھ سیکھ لیا۔ آپ یقینی بنائیں کہ آپ آخر تک کہتے رہیں کہ میں نے کچھ نہیں سیکھا اور مجھے بہت کچھ سیکھنا ہے۔

اداکارہ نے طلبا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کے اندر تعلیم حاصل کرنے کا شوق ہوگا تو آپ کہیں بھی جائیں آپ کے لئے تعلیم حاضر ہوگی۔