نور بخاری کے سابق شوہر ولی حامد خان نے دوسری شادی کرلی؟

January 13, 2021

سابقہ اداکارہ نور بخاری کے سابق شوہر اور اداکار ولی حامد خان سے متعلق یہ خبریں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں کہ اُنہوں نے دوسری شادی کرلی ہے۔

لالی ووڈ کے معروف اداکار و ماڈل اور نور بخاری کے سابق شوہر ولی حامد خان کی کچھ تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن میں اُنہیں دُولہا بنے دیکھا جاسکتا ہے۔


وائرل تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ولی حامد خان اسٹیج پر ہیں جبکہ اُن کے ساتھ عروسی لباس میں ملبوس دُلہن بھی بیٹھی ہیں اور اردگرد مہمان بھی موجود ہیں۔

کہا جارہا ہے کہ ولی حامد خان نے رشتہ داروں اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں کراچی میں سندس شیخ نامی لڑکی سے نکاح کیا ہے۔

دوسری جانب ابھی تک ولی حامد خان کی جانب سے اُن کی شادی کی کوئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کی گئی ہے۔

اگر ہم ولی حامد خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی طرف نظر نظر دوڑائیں تو اُنہوں نے سندس شیخ نامی خاتون کو فالو بھی کیا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ولی حامد خان سے 2015 میں نور بخاری نے چوتھی شادی شادی کی۔ گھریلو تنازعات کے باعث شادی زیادہ عرصہ نہ چل پائی اور ستمبر 2017 میں نور بخاری نے عدالت کے ذریعے ولی حامد خان سے خلع لے لی۔