• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری کہتی ہیں کہ حجاب جنت کی چابی ہے۔

پاکستان فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر اپنے زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق بسر کرنے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر پوسٹ کی ہے۔


نور بخاری کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصویر میں اُنہوں نے برقع اور حجاب پہنا ہوا ہے جبکہ وہ بےحد خوش نظر آرہی ہیں۔

سابقہ اداکارہ نے اپنی اس خوبصورت تصویر کو ایک معنی خیز کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’یہ صرف ایک حجاب نہیں ہے بلکہ یہ ہماری جنت کی چابی ہے۔‘

نور بخاری کی اس معنی خیز پوسٹ پر صارفین کی بڑی تعداد مثبت بھرے تبصرے کرتی دکھائی دے رہی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل نور بخاری نے منال خان اور احسن محسن کی نامناسب تصاویر پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ’مجھے واقعی منال خان اور ایمن خان بہت زیادہ پسند ہیں، اگر منال خان اور احسن محسن کی شادی ہوگئی ہے اور پھر اس طرح کی تصویریں لیکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنا تو ٹھیک ہے لیکن اگر ان کی شادی نہیں ہوئی ہے اور اس کے باوجود وہ نامناسب تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کررہے ہیں تو یہ بہت غلط ہے۔‘

سابقہ اداکارہ نے کہا تھا کہ ’منال خان اور احسن محسن ایسا کرکے نوجوانوں کو گمراہ کررہے ہیں۔‘

بعد ازاں نور بخاری نے ایمن خان کی تصویروں پر کمنٹ کی وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ اُن کے کمنٹ کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا۔

تازہ ترین