وزیر اعظم نے حکومتی ترجمانوں کا اجلاس بلا لیا

January 13, 2021

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے حکومتی ترجمانوں کا اجلاس بلا لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں ترجمانوں کا اجلاس آج شام کو ہوگا، وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور ہوگا۔

ذرائع نے مزید کہا کہ اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان ترجمانوں کو اہم گائیڈلائنز دیں گے۔