اسامہ ستی قتل: وزیراعظم کی ہٹائے گئے تمام افسران کے خلاف کارروائی کی ہدایت

January 13, 2021


اسلام آباد میں اسامہ قتل کی تحقیقات کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے وزیر داخلہ کو اسامہ قتل کیس کی جوڈیشل انکوائری کی سفارشات پر عملدر آمد کی ہدایت کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل انکوائری کی سفارش پر ایس پی اے ٹی ایس، نائٹ ڈیوٹی پر ایس پی انویسٹی گیشن، ڈی ایس پی نائٹ ڈیوٹی، ایس ایچ او تھانہ رمنا اور ایس ایچ او کراچی کمپنی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے ہٹائے جانے والے تمام افسران اور اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی ہدایت کی ہے۔