سیالکوٹ: سی ٹی ڈی کی کارروائی، مذہبی منافرت پھیلانے والا دہشتگرد گرفتار

January 13, 2021

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے سیالکوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی گوجرانوالہ کی ٹیم نے سیالکوٹ کے علاقے چودھری ٹاؤن سے دہشت گرد محمد عمر کو گرفتار کیا۔

بتایا جاتا ہے کہ ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور وہ مذہبی منافرت پھیلا رہا تھا۔

ملزم سےشر انگیز لٹریچر برآمد ہوا، جس پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔