اسلام آباد کے تمام تھانوں میں محرر تبدیل کرنے کا فیصلہ

January 13, 2021

اسلام آباد کے تمام تھانوں میں محرر تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ شہر کے تمام تھانوں کے محرر کا انتخاب بذریعہ ٹیسٹ انٹرویو کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق تھانوں کے محرر شہریوں کی غیرمناسب رویے کی شکایات پر تبدیل کیے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی جی اسلام آباد نے ڈی آئی جی آپریشنز کی سربراہی میں کمیٹی بنادی جو تھانوں میں تعینات ہونے سے قبل محرر کا ٹیسٹ اور انٹرویو کرے گی۔

ترجمان کے مطابق ٹیسٹ انٹرویو میں پاس افسران کو قابلیت کی بنیاد پر تعینات کیا جائے گا، جبکہ ان پاس امیدواروں کو تعیناتی سے قبل پولیس ٹریننگ اسکول میں تربیت دی جائے گی۔