کریانہ دکان میں آگ لگنےسے سامان جل کر خاکستر

January 14, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) صدر جلالپور کے علاقے میں کریانہ کی دکان میں آگ لگ گئی، حافظ والہ کے رہائشی محمد شفیع کے کریانہ کی دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ لگ گئی جس نے دکان میں موجود سامان کو جلا کر راکھ کردیا، واقعے کی اطلاع پر متعلقہ پولیس، ریسکیو 1122اور فائر بریگیڈ عملہ نے دکان کے تالے توڑ کر آگ پر قابو پالیا، محمد شفیع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی، دکان میں موجود 80 سے 90 ہزار مالیت کا سامان جل گیا۔