پرینتی چوپڑا کی فلم کا ٹیزر جاری

January 14, 2021

بالی وڈ اداکارہ پرینتی چوپڑا کی نئی فلم کا ٹیزر اور ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی۔

پرینتی چوپڑا کی نئی فلم ’دی گرل آن دی ٹرین‘ کے ٹیزر کے مطابق اداکارہ کو لندن میں دکھایا گیا ہے جہاں وہ گھبراہٹ کی حالت میں ایک ٹرین کی کھڑکی سے باہر دیکھ رہی ہیں۔

فلم کی سامنے آنے والی مختصر جھلکیوں کے مطابق پرینتی چوپڑا کے چہرے پر زخموں کے کافی نشانات بھی ہیں۔ یہ فلم 26 فروری کو ریلیز کی جائے گی۔

فلم کا ٹیزر سامنے آنے کے بعد پرینتی چوپڑا کی کزن پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھا کہ انہیں اداکارہ پر فخر ہے اور وہ اس فلم کا مزید حصہ دیکھنے کے لئے انتظار نہیں کرسکتیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اس فلم کی ریلیز کئی بار ملتوی کردی گئی تھی۔