بلیوٹوتھ ہیڈ سیٹ سے لیس فیس ماسک متعارف

January 14, 2021

امریکا کے شہر لاس ویگاس میں سجے دنیا کے سب سے بڑے ٹیکنالوجی میلے میں بلیوٹوتھ ہیڈ سیٹ سے لیس فیس ماسک متعارف کرا دیا گیا۔

بیناٹون برطانوی کمپنی کے این 95 ماسک کے اندر فون پر بات کرنے کے لیے بلیوٹوتھ ہیڈ سیٹ موجود ہے۔

ماسک میں ایک مائیک اور 2 ایئربڈز موجود ہیں جو ایئرلوپس کے ساتھ منسلک ہیں جبکہ ماسک میں والیوم کنٹرول، پلے اور پوز کے بٹنز بھی موجود ہوں گے۔

کمپنی کے مطابق ماسک میں نصب بلیوٹوتھ ہیڈ سیٹ بارہ گھنٹے تک کام کر سکتا ہے، جس کے بعد ماسک کو چارج کرنے کی ضرورت ہو گی۔

ماسک کی قیمت آٹھ ہزار پاکستانی روپے سے زائد رکھی گئی ہے