حالیہ بجلی بلیک آؤٹ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

January 14, 2021

نیپرا نے حالیہ بجلی بلیک آؤٹ کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنادی، کمیٹی نیپرا کے ڈی جی مانیٹرنگ نادر کھوسو کی سربراہی میں بنائی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی میں نیپرا اور نجی شعبے کے ماہرین شامل ہیں، کمیٹی بجلی کے بلیک آؤٹ کی وجوہات کا جائزہ لے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی بجلی کے بلیک آؤٹ کے ذمہ داروں کا تعین کرے گی۔

ذرائع نے کہا کہ کمیٹی مستقبل میں بلیک آؤٹ کے واقعات کی روک تھام پر سفارشات بھی دے گی۔

نیپرا کی کمیٹی میں نجی شعبے سے مانو رام اور خالد محمود شامل ہیں مانو رام این ٹی ڈی سی کے گرڈ سسٹم آپریشنز کے ریٹائرڈ منیجر ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد محمود این ٹی ڈی سی کے سسٹم پروٹیکشن کے ریٹائرڈ چیف انجینئر ہیں.

نیپرا کی یہ کمیٹی پندرہ روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔