ورون دھون شادی کرنے والے ہیں؟

January 14, 2021

بھارتی فلم اسٹار ورون دھون رواں برس شادی کرنے جارہے ہیں جس کے بارے میں انھوں نے ایک انٹرویو میں بتادیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ورون دھون نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی شادی سے متعلق مختلف افواہوں سے متعلق کھل کر بتادیا۔

ورون دھون کا کہنا تھا کہ وہ رواں برس اپنی گرل فرینڈ نتاشا دلال کے ساتھ اس سال شادی کر لیں گے جس کا وہ منصوبہ بھی بنارہے ہیں۔

اسٹار اداکار کا کہنا تھا کہ وہ عالمگیر وبا کورونا وائرس کے معاملات کو درست ہونے کا انتظار کر رہا ہوں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جب ورن دھون کے تایا انیل دھون سے میڈیا نے سوال کیا کہ ورون آئندہ ماہ شادی کرنے والے ہیں تو انھوں نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ ورون شادی کر رہے ہیں اور ہمیں پتہ بھی نہیں، اب وہ ہمیں آخری لمحات میں دعوت دیں گے کیا؟ اتنا خفیہ رکھ رہے ہیں شادی کو؟

ساتھ میں انھوں نے یہ بھی جواب دیا کہ ورن کی شادی سے متعلق افواہیں کافی عرصے سے گردش کر رہی ہیں، لیکن ان کی شادی کا فیصلہ اہلِ خانہ کریں گے۔