ٹوئنکل کھنہ نے مردوں کو پلاسٹک بیگ کے مساوی قرار دیدیا

January 15, 2021

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ پروڈیوسر ، اداکارہ اور اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ فیمنزم پر اپنے خیالات اور نظریات کے حوالے سے شہرت رکھتی ہیں۔ٹوئنکل کھنہ کے مطابق وہ فیمنزم اور یکساں معاشرے اور حقوق کی حامی ہیں اورخواتین کے حقوق کی عملبردار بھی ہیں۔حال ہی میں ٹوئٹر پر ایک صارف نے ٹوئنکل کھنہ کی ایک پرانی ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ اپنے فیمنسٹ خیالات کا اظہار کرتی نظر آرہی ہیں۔صارف نے کیپشن میں لکھاکہ ٹوئنکل کھنہ نے مردوں کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرکے حاضرین کو تقسیم کردیا، مجھے یقین ہے کہ اس پر انہیں ضرور ٹرول کیا گیا ہوگا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق2018میں ایک ایونٹ کے دوران ٹوئنکل کھنہ سے سوال کیا گیا کہ انہیں کب لگا کہ وہ ایک فیمنسٹ ہیں جس پر انہوں نے جواب دیا کہ وہ اپنی والدہ اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ کے ساتھ رہ کر بڑی ہوئی ہیں، جنہوں نے مجھے سکھایا کہ عورت کو مرد کی ضرورت نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایک مردکا ہونا بہت اچھی بات ہے لیکن یہ ایسے ہی ہے جیسے آپ کے پاس ایک خوبصورت ہینڈ بیگ ہو لیکن اگر آپ کے پاس پلاسٹ بیگ بھی ہو تو وہ بھی وہی کام کرے گا۔