شکایات میں 83فیصداضافہ،89فیصدفیصلوں پر عملدرآمد،وفاقی محتسب

January 15, 2021

اسلام آباد(طاہر خلیل،نمائندہ خصوصی) آن لائن نظام اپنانے سے وفاقی اداروں کیخلاف وفاقی محتسب کو ملنے والی شکایات میں ریکارڈ 83فیصد اضافہ ،70 فیصد شکایت کنندگان نے جدید ذرائع کو استعمال کیا، وفاقی محتسب کی ہدایت پر 200وفاقی اداروں میں شکایات ازالے کا مربوط نظام قائم کر دیا گیا ،370 میں سے 300اپیلوں پر صدر مملکت نے محتسب فیصلوں کی توثیق کر دی ،جمعرات کو وفاقی محتسب سید طاہر شہباز نےاسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں سال 2020 ء کی کارکردگی اور آئندہ کے اہداف کی رپورٹ جاری کی ،طاہر شہباز کا کہناتھا کہ کرونا کے با وجود وفاقی اداروں کے خلاف ایک لا کھ 33 ہزار 521 شکا یات موصول ہو ئیں جب کہ ایک لاکھ30ہزار 112 شکایات کے فیصلے کئے گئے،کسی ایک سال میں یہ سب سے زیادہ شکا یات اور فیصلے ہیں ، تمام شکایات کے فیصلے60دن کے اندر کئے گئے۔89 فیصدفیصلوں پر عملدرآمد بھی ہو گیا ۔2020ء کی شکایات2019ء کے مقابلے میں82.7فیصد زیادہ ہیں۔