کتے کے بھونکنے کی وجہ بتانے والا پٹہ متعارف

January 15, 2021



جنوبی کوریا کے ماہرین نے کتوں کا ایسا پٹہ تیار کیا جو اُن کے بھونکنے کی وجہ سمیت جذبات بتاسکتا ہے۔

جنوبی کوریا کی پیٹ پلس نامی کمپنی نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے ایک ایسا شاندار آلہ ایجاد کیا جو انسانوں کی بڑی مشکل دور کردے گا۔

کتے کے گلے میں پہنایا جانے والا یہ پٹہ اُس کے بھونکنے کی آواز کا مفہوم انسانوں تک پہنچانے کا کام کرے گا۔

کمپنی کے مطابق یہ پٹہ مالک کو بتا سکتا ہے کہ کتا کس وجہ سے بول رہا ہے، اُس کے احساسات کیا ہیں، وہ خوش، پریشان، اداس ہے یا پھر کھیلنا چاہتا ہے۔

پٹے کی تیاری کے بعد اس پر سیؤل نیشنل یونیورسٹی کے اشتراک سے تحقیق بھی کی گئی جس میں یہ بات سامنے آئی کہ کالر نے کتے کے بھونکنے کی صحیح نشاندہی کی۔

ماہرین کے مطابق یہ کالر 80 فیصد تک درست وجہ بتاتا ہے۔