جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم میں شبانہ اعظمی بھی جلوہ گر ہونگی

January 16, 2021

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی با صلاحیت اداکارہ سجل علی برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما گولڈاسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں جلوہ گر ہونگی۔بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام لکھتے ہوئے فلم کی کاسٹ میں شبانہ اعظمی اور سجل علی کی شمولیت کی تصدیق بھی کر دی ہے۔واضح رہےکہ برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ کی شوٹنگ لندن میں شروع ہوگی ہے، جسے شیکھر کپورڈائیریکٹ کر رہے ہیں۔سجل علی نے اپنے اس بین الاقوامی پراجیکٹ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خود کچھ نہیں بتایا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس فلم کی کہانی جمائما خان نے خود لکھی ہے جو ان کی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ محبت اور شادی کی کہانی سے متاثرہو کر لکھی گئی ہے۔