بچوں کفالت باپ کی ذمہ داری ہے،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ

January 16, 2021

لاہور ( وقائع نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 4بچے باپ سے لیکر ماں ٖغزالہ کی تحویل میں دے دیئے،جسٹس قاسم خان نےغزالہ بی بی کی درخواست پر سماعت کے دوران قرار دیا کہ بچے کہیں بھی ہوں ان کی کفالت کیلئے خرچہ ادا کرنا باپ کی ذمہ داری ہے چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بچوں کا خرچہ دینا باپ کی ذمہ داری ہے وہ جہاں بھی رہیں، ترکی میں تو بیوی علیحدگی کے بعد آدھی جائیداد لے لیتی ہے، آپ بچوں کا خرچہ نہیں دے رہے۔