پشاورہائیکورٹ ،منشیات کے الزام میں گرفتار ملزم کوضمانت پر رہا کرنے کا حکم

January 16, 2021

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس لعل جان خٹک نے بھاری مقدارمیں منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کوضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزم کی جانب سے عمران خان پائوکہ ایڈووکیٹ نے درخواست کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزم ندیم خان ساکن شاہ کس جمرودکوگرفتار کرکے اس کے قبضے سے 461گرام آئس برآمد کی گئی تھی جوملزم علاقہ غیرسے پشاورسمگل کرنے کی کوشش کررہاتھاماتحت عدالت سے درخواست ضمانت خارج ہونے پرملزم نے پشاورہائی کورٹ میں درخواست دائرکی اورفاضل بنچ نے دلائل مکمل ہونے پرملزم کی درخواست منظورکرلی ۔