کراچی: گزری میں گھر سے لاش ملنے کا مقدمہ درج

January 16, 2021

کراچی کے علاقے گزری میں گھر سے علی زمان نامی شخص کی لاش ملنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ علی زمان کے بیٹے کی مدعیت میں تھانا کلفٹن میں درج کیا گیا ہے۔

مقدمے میں قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہکراچی کے علاقے گزری میں خاتون کے گیٹ اپ میں رہنے والا ایک شخص مردہ حالت میں پایا گیا تھا۔

ابتدائی تحقیقات کے دوران مذکورہ شخص کے طبی موت مرنے کا شبہ ہے جس کی لاش چوہے کاٹتے رہے۔

بوٹ بیسن پولیس کے مطابق گزشتہ رات ملنے والی لاش جناح اسپتال منتقل کر دی گئی تھی جس کا پوسٹ مارٹم آج سہ پہر تک نہیں ہو سکا تھا۔

پولیس سرجن ڈاکٹر حامد جیلانی کے مطابق لاش کے معائنہ کے دوران ہاتھوں اور پاؤں کی انگلیوں کے ناخنوں پر نیل پالش لگی ہوئی تھی جبکہ متوفی نے لپ سٹک بھی لگا رکھی تھی۔