کورونا، 45 اموات، 2432 نئے کیسز، ہلاکتیں 10908 ہوگئیں

January 17, 2021

کورونا، 45 اموات، 2432 نئے کیسز، ہلاکتیں 10908 ہوگئیں

کراچی ، اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر،اے پی پی)گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث45افراد موت کے منہ میں چلے گئے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2 ہزار 432 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے،ملک بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار 908 ہوگئی ہے، سندھ میں 3 ہزار 769 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 12 مریض اسپتالوں میں جبکہ 2 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران وائرس سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 4 ہزار 387 اموات جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16 مریض اسپتالوں میں جبکہ 1 مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران وائرس سے ہلاک ہوا،خیبر پختونخوا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 11 مریض اسپتالوں میں وائرس سے جاں بحق ہوئے۔