خواجہ آصف کا اقامہ اور کروڑوں روپے کے اکاؤنٹ سامنے آچکے ہیں، فردوس عاشق

January 17, 2021

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ آج سعد رفیق آج خواجہ آصف کی معصومیت کی گواہیاں دے رہے تھے، خواجہ آصف کا اقامہ اور کروڑوں روپے کے اکاؤنٹ سامنے آچکے ہیں۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ احتساب اور جمہوریت لازم و ملزوم عمل ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان پر گرجنے والوں کی چیخیں انہیں فائدہ نہیں پہنچائیں گی۔