واضح ہوگیا بی جے پی حکومت فالس فلیگ آپریشن کرتی ہے، وزارت خارجہ

January 18, 2021

پاکستانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت میں منکشف واٹس ایپ پیغامات سے واضح ہو گیا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی حکومت الیکشن جیتنے کے لیے فالس فلیگ آپریشن کرتی ہے۔

ایک بیان میں وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی حکومت ، پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کرتی ہے اور انتہا پسندانہ قوم پرستی اُبھارتی ہے۔

ان پیغامات کے انکشاف سے ہندوتوا سرکار اور بھارتی میڈیا میں موجود اس کے دوستوں کے درمیان ناپاک گٹھ جوڑ بھی سامنے آ گیا ہے۔

بیان میں مزیدکہا گیا ہے کہ بھارت سرکار کے ایسے اقدامات سے علاقائی امن بُری طرح متاثر ہو رہا ہے، عالمی برادری بھارت کی ان حرکتوں کا نوٹس لے۔