اپوزیشن نے گھٹیا سیاست کرکے قومی مفادات کو نقصان پہنچایا، وزیراعلیٰ بزدار

January 18, 2021

لاہور (صباح نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ اپوزیشن نے گھٹیا سیاست کرکے قومی مفادات کو نقصان پہنچایا، سابق حکمران عبرت کی تصویر بن گئے ،علاوہ ازیں وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی ملاقات کے بعد شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ سابق حکمران عبرت کی تصویر بن گئے ،شہباز گل کے مطابق وزیراعلیٰ نے بتایا پنجاب کےہر ضلع کا تین سالہ ڈویلپمنٹ پلان ترتیب دیا گیا ہے ،ایک بیان میں وزیرعلیٰ نے کہا ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مرگیا،غیر فطری اتحاد بھی وقت کے ساتھ ختم ہورہاہے ، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کے سفر میں کسی کو حائل نہیں ہونے دیں گے،عوام نے کرپشن کو نہیں بلکہ شفافیت کو ووٹ دے کر منتخب کیاہے۔حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں ایک بیان میں انھوں نے کہاکہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اورترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوں کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ مایوس اپوزیشن نے ہر قومی مسئلے پر عوام کو مایوس کیا ہے۔