میجر جنرل بابر افتخار کیسے ڈرامے دیکھتے ہیں؟َ

January 18, 2021

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ وہ اسٹریٹجک قسم کے ڈرامے دیکھنا پسند کرتے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کرنے والے ڈی جی آئی ایس پی آر نے میزبان سے بات چیت کی۔

میزبان شفا یوسفزئی نے سوال کیا کہ آپ کس قسم کے ڈرامے دیکھتے ہیں؟ میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹریٹجک ڈرامے دیکھنا پسند کرتا ہوں۔