• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف غفور رومانی سنگر کیساتھ چائے پینے پر راضی

ایکسنٹ کا پاکستان آنے کا اعلان 


معروف رومانی میوزک بینڈ ’ایکسنٹ‘ نے پاکستان آنے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی ڈی جی آئی ایس پی آر کو ٹیگ کرتے ہوئے اُن کے ساتھ ’فنٹاسٹک ٹی‘ پینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

میجر جنرل آصف غفور نے بھی جوابی ٹوئٹ کرتے ہوئے انہیں اپنے آفس میں چائے کی دعوت دے دی۔

سوشل میڈیا پر ’ایکسنٹ بینڈ‘ نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر دورہ پاکستان کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ وہ  24 نومبر کو لاہور کے گورنر ہاﺅس آرہے ہیں۔

  انہوں نے بتایا کہ وہ  وزیر اعظم عمران خان، گورنر اور وزیر اعلیٰ پنجاب، ویمن ڈویلپمنٹ ٹاسک فورس کی سربراہ تنزیلہ عمران خان کے شکر گزار ہیں۔

اس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹیگ کرنے کا شکریہ ادا کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔

میجر جنرل آصف غفور نے انہیں اس بات کی یقین دہانی بھی کروائی کہ ’فنٹاسٹک چائے‘ کا شیڈول اُن کے آفس میں ترتیب دے دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 27 فروری کے بعد سے ’ فنٹاسٹک کپ آف ٹی، فنٹاسٹک ٹی ‘ وغیرہ وہ الفاظ ہیں جن سے جہاں  پاکستان کی شاندار چائے کی تعریف بیان ہوتی ہے وہیں یہ الفاظ بھارتیوں کی چھیڑ بن چکی ہے۔

بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو جب پکڑا گیا تو اس نے بھی پاکستانی چائے کی ’فنٹاسٹک ٹی‘ کے الفاظ سے تعریف کی تھی۔

ابھی نندن کی تعریف کے بعد سے اُن کا یہ جملہ اور پاکستانی چائے بہت مشہور ہوگئی۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب میرے نام کے گلوکار نے پاکستان اور اس کے عوام سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔


رواں سال یوم دفاع پاکستان کے موقع پر بھی انہوں نے اس دن کی مبارکباد دی تھی۔

View this post on Instagram

Happy in Pak

A post shared by akcentofficial (@akcentofficial) on


وہ پاکستان میں وقتاًفوقتاً پاکستان میں اپنے کنسرٹس کے انعقاد کے بارے میں بات کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

View this post on Instagram

Every show in Pakistan is a great experience

A post shared by akcentofficial (@akcentofficial) on


  انہوں نے پاکستان میں ہر شو کو "ایک بہت اچھا تجربہ" قرار دیا ہے۔

 یوم آزادی پاکستان کے موقع پر بھی ایکسنٹ نے  انسٹاگرام پر پاکستان کو یوم آزادی کی مبارکباد دی تھی۔


  انہوں نے سپر ہٹ ملی نغمہ ’دل دل پاکستان‘ بھی گایا اور ویڈیو کا اختتام ’پاکستان زندہ باد‘ کے ساتھ کیا۔

تازہ ترین