متحدہ کے سابق رہنما کے خلاف ریفرنس میں ٹرائل کورٹ سے ریکارڈ طلب

January 19, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کے سابق رہنما سرفراز مرچنٹ کے خلاف پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق ٹرائل کورٹ سے ریکارڈ طلب کرلیا۔ ہائی کورٹ میں ریفرنس سے متعلق سماعت کے دوران ملزم کے وکیل نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر گواہ پیش ہوا تھا مگر بیان ریکارڈ نہیں کیا گیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے ٹرائل کورٹ نے گواہ کا بیان ریکارڈ کیوں نہیں کیا؟ عدالت نے احتساب عدالت سے ریکاڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 23 فروری تک ملتوی کردی۔ احتساب عدالت نے سرفراز مرچنٹ کی جانب سے مسلسل غیر حاضری کے باعث ریفرنس سندھ ہائی کورٹ کو ارسال کیا۔ نیب کے مطابق سرفراز مرچنٹ پیش نہیں ہوتے ان کی ضمانت منسوخ کی جائے۔