شوٹنگ کے دوران عالیہ بھٹ کی طبیعت خراب

January 19, 2021

بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹکو تھکاوٹ اور متلی کی شکایت پر اسپتال منتقل کرنا پڑ گیا تاہم کچھ دیر بعد طبیعت بہتر ہونے پر انہیں ڈسچارج کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ گزشتہ کئی دنوں سے فلم کی شوٹنگ میں کچھ زیادہ ہی مصروف تھیں جس کی وجہ سے انکی طبیعت خراب ہوئی اور اسپتال لے جانا پڑا۔

رپورٹس کے مطابق اداکارہ کو اتوار کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ جس کے کچھ دیر بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا اور وہ اگلے ہی دن دوبارہ شوٹنگ کے لئے فلم کے سیٹ پر پہنچ گئیں۔