لبنان : کورونا وائرس کی صورتحال بدترین، مریض گھروں میں جاں بحق

January 19, 2021

لبنان میں کورونا وائرس کے مریض آکسیجن کی کمی کے باعث گھروں میں انتقال کر رہے ہیں، رواں سال کے پہلے 17 دنوں میں 67 ہزار 6 سو 55 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے۔

لبنان میں بیکٹیریا اور انفیکشن بیماریوں کے ماہر کئی ڈاکٹروں نے خیال ظاہر کیا ہے کہ اگلے ہفتے سے کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو جائے گا جبکہ اسپتالوں میں نئے مریضوں کی گنجائش پہلے ہی ختم ہو چکی ہے۔

ملک میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد ڈھائی لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، رواں سال کے پہلے 17 دنوں میں 67 ہزار 6 سو 55 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے جبکہ لاک ڈاؤن کے دورانیے میں مزید 10 دنوں کے اضافے کی توقع کی جا رہی ہے۔

لبنان میں نجی اسپتالوں کے سینڈیکیٹ کے سرابرہ سلیمان ہارون کا کہنا ہے کہ لبنان میں وبا کا منظر، حقیقت کی مکمل عکاسی نہیں کرتا، اصل صورتحال ابھی بدتر ہوگی۔