کراچی آنیوالی ٹرینیں دھند کے باعث 3 سے 9 گھنٹے تاخیر کا شکار

January 19, 2021

کراچی آنے والی ٹرینیں دھند کے باعث 3 سے 9 گھنٹےتاخیر کا شکار ہوگئیں۔

ریلورے ترجمان کے مطابق کراچی ایکسپریس صبح 12 کے بجائے رات 9 بجے کے بعد 9 گھنٹے تاخیر سے پہنچے گی جبکہ رحمان بابا 5 گھنٹے تاخیر کے بعد دوپہر 2 کے بجائے شام 7 بجے پہنچے گی۔

ترجمان نے بتایا کہ شاہ حسین ایکسپریس دوپہر 2 بجے کے بجائے رات 10 بجے پہنچے گی جبکہ گرین لائن بھی 7 گھنٹے تاخیر کا شکار رات 9 بجے کراچی پہنچے گی۔

کراچی پہنچے والی سرسید ایکسپریس بھی 4 گھنٹے تاخیر سے شام 4 بجے پہنچے گی۔

ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ پنجاب اور سندھ میں دھند کے باعث ریلوے آپریشن متاثر ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ مسافر اسٹیشن آنے سے پہلے ریلوے انکوائری سے معلومات لیں۔