لاہور میں شدید دھند کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر فضائی آپریشن معطل ہو گیا۔
فضائی آپریشن معطل ہونے کے باعث اندرون اور بیرونِ ملک آنے جانے والی 19 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ 16 تاخیر کا شکار ہو گئیں۔
لاہور ایئر پورٹ پر دھند کے باعث نجی ایئر لائنز کی دبئی جانے والی پرواز 410 منسوخ کر دی گئی ہے، لاہور سے ریاض جانے والی پرواز 318 بھی منسوخ ہو گئی ہے۔
نجف جانے والی پرواز آئی ایف 342 منسوخ کر دی گئی، غیر ملکی ایئر لائنز کی استنبول جانے والی پرواز 715 اور ابو ظبی جانے والی پرواز 244 منسوخ ہو گئیں۔
نجی ائیر لائنز کی ابو ظبی جانے والی پرواز 430 کے علاوہ کوالالمپور جانے والی پرواز او ڈی 132 بھی دھند کے باعث منسوخ کر دی گئی ہے۔