• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: موسم کی خرابی کے باعث فضائی آپریشن متاثر


موسم کی خرابی کے باعث لاہور ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن متاثر ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں شدید دھند کے باعث ملکی اور غیر ملکی 14 پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں۔

لاہور ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق ملکی اور غیرملکی آنے جانے والی 17 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

واضح رہے کہ پنجاب کے کئی علاقوں میں دھند کا راج ہے جس کے باعث موٹروے ایم ون، ایم ٹو، ایم تھری ، ایم فور اور ایم فائیو مختلف مقامات پر بند کردی گئی۔

لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل ہے جبکہ قومی شاہراہ پر بھی دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

تازہ ترین