سعودی عرب میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 226 نئے مریضوں کی تشخیص

January 19, 2021

سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 226 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

گزشتہ دو ہفتوں سے مملکت میں کورونا کے نئے کیسز 100 سے کم یا کچھ زیادہ تھے، لیکن پہلی مرتبہ 200 سے زیادہ مریض سامنے آئے ہیں۔

19 جنوری کو مملکت میں متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین لاکھ 65 ہزار 325 ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز ایک ہزار 968 ہیں جن میں سے 327 کی حالت نازک ہے۔

سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 156 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ یوں اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد تین لاکھ 57 ہزار 4 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 6 اموات ہوئی ہیں۔ جس کے بعد اب تک مملکت مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 335 تک پہنچ گئی ہے۔