جھوٹے مقدمے ہمیں نہیں روک سکتے، رانا ثناء ﷲ

January 20, 2021

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء ﷲ نے کہا ہے کہ جھوٹے مقدمے ہمیں سیاسی موقف سے نہیں روک سکے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ جس دن فیصلہ آیا کہ تحریک انصاف نے بھارت سے فنڈ لیے، یہ کالعدم بھی ہوں گے اور مقدمے بھی درج ہوں گے۔

پروگرام میںپیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سے کہہ رہے ہیں 7 سال سے لٹکے مقدمے کا فیصلہ کرو۔

انہوںنے کہا کہ الیکشن کمیشن کسی دباؤ پر فیصلہ نہیں دے رہا تو کیا ہم ہاتھ پر ہاتھ دھر کر بیٹھ جائیں۔