میکڈونلڈ کی شاپ نہ ہونے کے باوجود ایک شخص کا100میل سفر

January 20, 2021

لندن (پی اے) 34سالہ شخص نے پولیس کو بتایا کہ اس نے میکڈونلڈ جانے کیلئے لوٹن سے ڈیوز تک کا سفر کیا حالانکہ اس قصبے میں میکڈونلڈ کی کوئی شاپ نہیں ہے۔ ولٹشائر پولیس نے اس کے اس اقدام کو لاک ڈائون کے ضابطوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس پر2سو پونڈ جرمانہ کردیا۔ اس34سالہ شخص کو ڈیوز کی ایسٹ کورٹ اسٹریٹ پر روکا گیا تھا جو لوٹن سے سو میل سے بھی زائد دور ہے، انشورنس نہ ہونے پر اس کی کار کو بھی قبضے میں لے لیا گیا، پولیس نے کہا ہے کہ ڈیوز تک بہت ساری کائونٹیز کا سفر اس وقت نافذ لاک ڈائون کے ضابطوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ ولٹشائر کے لوگوں کی اکثریت بدستور ذمہ داری کا مظاہرہ کررہی ہے جس پر ہم ان کے مشکور ہیں، بہرحال این ایچ ایس کا تحفظ اہم ہے اور ہم سب ضابطوں سے جڑے ہیں۔