حریم شاہ کا مفتی قوی پر ہراسانی کا الزام

January 20, 2021

کراچی (جنگ نیوز) ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی پر ہراسانی کا الزام عائد کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ ان کی کزن نے مفتی عبدالقوی کو ہراساں کرنے پر تھپڑ مارا ۔ مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ مفتی قوی نے ان کے ساتھ انتہائی نازيبا، گھٹیا اور فحش گفتگو کی جو انہوں نے ریکارڈ کی ہے۔ حریم شاہ نے اپنے نئے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے نہیں بلکہ ان کی کزن نے مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارا جبکہ گزشتہ روز انہوں نے کہا تھا کہ دوست کے ساتھ مل کر تھپڑ مارا تھا۔