انٹر بینک، ڈالر 8پیسے مہنگا

January 20, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 8پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 10پیسے بڑھ گئی۔یورو 10پیسے سستا جبکہ برطانوی پاؤنڈ 1.30روپے مہنگا ہو گیا۔ منگل کو روپے کے مقابلے میں انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 8پیسے کے اضافے سے 160.32روپے سے بڑھ کر 160.40روپے اور قیمت فروخت 160.52 روپے سے بڑھ کر 160.60روپے ہو گئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 10پیسے کے اضافے سے 160.30روپے سے بڑھ کر 160.40روپے اور قیمت فروخت 160.60 روپے سے بڑھ کر 160.70روپے ہو گئی ہے۔