ایجوکیشن یونیورسٹی میں قومی تعلیمی پالیسی کے حوالے سے 4روزہ ای کانفرنس

January 20, 2021

لاہور( خبر نگار ) یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں ’’قومی تعلیمی پالیسی 2021‘‘ کے حوالے سے چار روزہ ای کانفرنس کا گزشتہ روز آغاز ہو گیا۔ افتتاحی خطاب میں چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر فضل احمد خالد نے کہا کہ ہمارا مقصد طلباء کو صرف ڈگریاں دینا نہیں بلکہ انہیں مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنا سکھانا ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین پی ایچ ای سی نے یونیورسٹی آف ایجوکیشن اور بالخصوص وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا (ستارہِ امتیاز) کو اس کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔انہوںنے کہا کہ سالانہ امتحانات مئی میںہوںگے جبکہ نیا تعلیمی سال جون یا اگست میں شروع ہو گا اس بار ے میں بھی جلد ہی فیصلہ کر لیا جائے گا۔