قاتلانہ حملے کے ملزمان کی عدم گرفتاری پر تاجروں کا احتجاجی مظاہرہ

January 20, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) اکبر روڈکی کاروباری شخصیت حاجی غلام عباس جوئیہ کے بیٹے پر ہونے والے قاتلانہ حملہ اور ملزمان کی گرفتاری نہ ہونے کے خلاف چوک شہیداں چوک پر تاجر رہنمائوں کی قیادت میں روڈبلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، تاجر برادری غلام عباس جوئیہ، خواجہ سلیمان صدیقی، خالد قریشی، سہیل فراز ودیگر معززین کے ہمراہ سڑک پر ٹائر جلاکر احتجاجی مظاہرہ کیا،انہوں نے کہا کہ عادل عباس جوئیہ پر نامعلوم ملزمان نے قاتلانہ حملہ کیا وہ نشتر ہسپتال موت و حیات کی کشمکش میں ہے۔ انہوں نے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔