ٹرمپ نے سابق وائٹ ہاؤس ایڈوائزر اسٹیوبینن کو معاف کر دیا

January 20, 2021

امریکی صدر ٹرمپ نے سابق وائٹ ہاؤس ایڈوائزر اسٹیوبینن کو معاف کر دیا۔

وائٹ ہاؤس ذرائع کے مطابق امریکی صدرٹرمپ نے سابق وائٹ ہاؤس ایڈوائزر سمیت 73 افراد کو معافی دی ہے۔

سینئر ایڈمنسٹریشن آفیشل کے مطابق اسٹیوبینن پر سرحدی دیوار کے فنڈز میں فراڈ کا الزام تھا۔

اس کے علاوہ صدرٹرمپ نے مزید 70 مجرموں کی سزاؤں میں کمی بھی کی ہے۔