ٹرمپ کی ایران مخالف پالیسی مکمل ناکام ہوئی، صدر روحانی

January 20, 2021

ایرانی صدر حسن روحانی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی مدت ملازمت ختم ہونے پر کہا کہ ٹرمپ کی ایران کیخلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی مکمل ناکام ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ ظالم دور کا خاتمہ ہوا اور آج اس کے بدنما زمانہ حکمرانی کا آخری دن ہے۔

صدر روحانی نے کہا کہ ٹرمپ دور میں امریکیوں سمیت دنیابھر کے عوام کو ناانصافی، کرپشن، مسائل کے سوا کچھ نہ ملا۔

انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدے سے متعلق بال اب امریکا کے کورٹ میں ہے، امریکا جوہری معاہدے پر واپس آتا ہے تواپنے وعدوں کا پورا احترام کریں گے۔