آرمی چیف کا سیالکوٹ گیریژن کا دورہ، آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ

January 20, 2021

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ گیریژن کا دورہ کیا، جہاں اُنہیں ورکنگ باؤنڈری پر صورتحال سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

آئی پی ایس کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ گیریژن کا دورہ کیا، آرمی چیف کو ورکنگ باونڈری پر صورتحال اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے گیریژن افسران اور جوانوں سے ملاقات کی، اور کثیرالجہتی خطرات سے نمٹنے کے لیے افسران و جوانوں کی پروفیشنلزم اور مادر وطن کے دفاع کے جذبے کو سراہا۔

آرمی چیف نے افسران و جوانوں کے بلند حوصلے کی تعریف کی، اس سے قبل کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔