اسٹیل ملز فولاد ساز ادارہ ہے، کسی صورت فروخت نہیں ہونے دیں گے، حافظ نعیم

January 20, 2021

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ اسٹیل ملز فولاد ساز ادارہ ہے، کسی صورت فروخت نہیں ہونے دیں گے۔

اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین کا چیئرمین اسٹیل ملز کے گھر کے باہر مظاہرہ جاری ہے جس میں امیر جماعت اسلامی کراچی نے بھی خطاب کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹیل مل فولاد ساز ادارہ ہے، کسی صورت فروخت نہیں ہونے دیں گے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ تابش گوہر، اسد عمر اور ندیم بابر واجبات معاف کروانے کی درخواست کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ کے-الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کیا جاتا۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ صوبے کی حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کو اعلانات اور بیانات کی ضرورت نہیں۔

انھوں نے وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انھوں نے اقتدار میں آنے سے قبل یہ اعلان کیا تھا کہ قرضے نہیں لوں گا۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ملک میں مافیا کا قبضہ ہے، سارے مافیا وزیر اعظم کے خاص ہیں، تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے سب سے زیادہ مزدوروں کا استحصال کیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کرنے والوں کو بےروزگار کر رہے ہیں۔