برطانیہ کی معمر ترین جڑواں بہنوں میں سے ایک کورونا سے انتقال کرگئی

January 21, 2021

لندن ( پی اے ) ٹپٹن ٹوئن کے نام سے مشہور جڑواں بہنوں میں سے ایک ڈورس ہوبڈے کورونا وائرس کوویڈ 19 کی وجہ سے انتقال کر گئیں۔ ان کی عمر 96 سال تھی۔ ماہ رواں کے اوائل میں دونوں بہنوں کو کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آنے پر ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہمسز ہوبڈے 5 جنوری کو دم توڑ گئیں۔ ڈورس کے اس انداز میں رخصت ہونے سے ہمارے دل مکمل طور پر ٹوٹ چکے ہیں۔ اس کے بعد دوسری بہن مسز کاکس کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا تھا اور وہ روبصحت ہیں۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ یہ جڑواں بہنیں برطانیہ کے زندہ ٹوئنز میںمعمر ترین میں شامل تھیں۔ فیملی کا کہنا ہے کہ ہم ان تمام افراد کے شکر گزار ہیں جنہوں نے مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں خصوصی طور پر یاد رکھا ہے اور اس دکھ کو شیئر کیا ہے۔ سینڈویل ویسٹ مڈلینڈز کے علاقے ٹپٹن سے تعلق رکھنے والی جڑواں بہنیں آن لائن اپنی زندگی کے مثبت آئوٹ لک اور حس مزاح کی وجہ سے مشہور شخصیات میں شامل ہو گئی تھیں۔ وہ بی بی سی بریک فاسٹ، آئی ٹی وی کے گڈ مارننگ برطانیہ اور دس مارننگ پروگرام کی دل کش پریزنٹر تھیں ۔ وہ اپنے لطائف سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرتی تھیں۔ للیان اور ڈورس کا کہنا تھا کہ ہم نے ہر کام ایک ساتھ کیا ہے شادی ہونے کے بعد وہ ایک ہی سٹریٹ میں رہتی تھیں اور برمنگھم کی ایلے میکنگ فیکٹری میں ساتھ کام کرتی تھیں۔ حال ہی میں دونوں ٹپٹن میں شلٹرڈ اکوموڈیشن میں ایک دوسری کے پڑوس میں رہتی تھیں۔ ڈورس کو اس کے شوہر کے قریب سپرد خاک کیا جائے گا جو 11 سال قبل چل بسے تھے، دونوں نے 65 سال کی خوشگوار ازدواجی زندگی گزاری تھی۔ مسز ڈورس ہوبڈے کی یاد میں ایک کرائوڈ فنڈنگ پیج ترتیب دیا گیا ہے جس کے ذریعہ دی بیکن سینٹر فار بلائنڈ پیپلز کی مدد برائے نابینا افراد کو مالی اعانت فراہم کی جاتی ہے جس کو اس کے آنجہانی شوہر 20 سال تک سپورٹ کرتے رہے تھے ۔ ڈورس ہوبڈے کی فیملی نے بتایا کہ جڑواں بہن کاکس کو ڈورس کی موت کے بارے میں پیر کو مطلع کیا گیا جب وہ اس دکھ بھری خبر کو سننے کیلئے کچھ مستحکم ہو گئی تھیں۔ فی الوقت ان کی فیملی جڑواں بہن کی موت پر انہیں تسلی دے رہی ہے اور اپنی بیٹی ویوین کے ساتھ رہائش پذیر ہیں اب انہوں نے مکمل طاقت حاصل کر لی ہے ۔ دونوں بہنیں 100 برس تک زندہ رہنے کی توقع رکھے ہوئے تھیں اور ان کی فیملی بھی اس کی منتظر تھی۔ لیکن فیملی کا کہنا ہے کہ یہ موت اتنی ظالمانہ ہوئی ہے کہ کوویڈ 19 نے ڈورس کی اس خواہش کو پورا نہیں ہونے دیا۔