فوجی اہلکار شروپ شائر کے ہسپتالوں میں عملے کی کمی پوری کریں گے

January 21, 2021

لندن ( پی اے )کورونا وائرس کوویڈ 19 کی وجہ سے شروپ شائر کے ہسپتالوں میں سٹاف کی کمی سے پیدا ہونے مسئلے میں مدد کیلئے فوجی اہلکاروں کو تیار کیاجا رہا ہے ۔ ملٹری میڈیکل ٹیمیں رواں ہفتے رائل شریوزبری اور ٹیلیفوررڈ پرنسس رائل ہسپتالوں میں کام شروع کرنے والی ہیں ۔ یہ ٹیمیں ہیلتھ کیئر اسسٹنٹس سے متعلق جگہ پر کریں گی۔ شریوزبری اینڈ ٹیلفورڈ ہسپتال این ایچ ایس ٹرسٹ کے ترجمان نے کہا کہ بیماری کی سطح میں اضافہ ہوا ہے ہمارے عملے کے بہت سے ارکان خود کو بچا رہے ہیں سیلف آئسولیشن اختیارکیے ہوئے ہیں ۔ سوسائٹی میں کورونا وائرس کوویڈ19کے مریضوں کی شرح میں اضافہ جاری ہے اور اس کا واضح اثر ہمارے عملے پر بھی پڑتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوکل این ایچ ایس کے اس پار ساتھیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ جہاں ضرورت ہے وہاں ہمارے پاس عملہ موجود ہے ۔ گزشتہ ہفتے گوبووین میں دی رابرٹ جونز اور ایگنس ہنٹ آرتھوپیڈک ہسپتال کے اونرز نے کہا تھا کہ وہ الیکٹیو آپریشنز پراسس منسوخ کریں گے اور ٹریوزبری اینڈ ٹیلیفورڈ میں ایکیوٹ کیئر میں مدد کیلئے تربیت یافتہ ملازمین کو دوبارہ تعینات کیا جائے گا ۔ علاوہ ازیں کمیونٹی ہیلتھ سٹاف کو بھی مدد کیلئے لایا جا رہا ہے۔ 14 جنوری تک ہفتے میں شروپ شائر میں 100000 افراد میں مثبت کوویڈ 19 مریضوں کا تناسب 432.7 افراد تھا جو پچھلے سات دنوں میں 459.6 افراد سے معمولی کمی ہے ۔ ٹیلیفورڈ اور ریکن میں اسی عرصے میں یہ تعداد 552.1 سے کم ہو کر 509.9 پر آ گئی ۔ تاہم 14 جنوری تک کے ہفتے میں ٹیلیفورڈ اور ریکن کو چھوڑ کر شروپ شائر میں کورونا وائرس کوویڈ 19 کے مصدقہ کیسزکی تعداد 1369 تھی اور یہ چار ہفتے پہلے کی تعداد کے مقابلے میں 334 فیصد اضافہ ہے۔ رائل وولورہمپٹن این ایچ ایس ٹرسٹ کے چیف ایگزیکٹیو پروفیسر ڈیوڈ لوفٹن نے کہا کہ گزشتہ ہفتے ہسپتالوں میں سٹاف پر دبائو کو کم کرنے میں مدد کیلئے فوجی عملہ برمنگھم اور بلیک کائونٹی کے ہسپتالوں میں پہنچے گا ۔