پاکستان رائٹرز ونگ کی نئی باڈی کی تقریب حلف برداری فروری میں ہوگی

January 21, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان رائٹرز ونگ کے سرپرست اعلیٰ حافظ نسیم احمد قریشی اور سرپرست محمد الیاس ممڑ نے کہاہے کہ پاکستان رائٹرز ونگ ملی اقدار کا فروغ جاری رکھے گی، امسال نو آموز لکھاریوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان رائٹرز ونگ کے نو منتخب صدر صہیب اقبال کی جانب سے ممبران کو دیئے گئے استقبالیہ اور مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان رائٹرز ونگ قاری محمد عبداللہ اور صدر صہیب اقبال نے کہاکہ نئی باڈی کی تقریب حلف برداری تربیتی سیمینار برائے رائٹرز فروری میں شایان شان انداز میں منعقد کرینگے۔ اجلاس میں مختلف امور زیر بحث لائے گئےاور کئی ایک تنظیمی فیصلے کیے گئے۔