’اب تمہارا وقت ہے‘ ، اوباما کا جوبائیڈن کو پیغام

January 21, 2021

سابق امریکی صدر براک اوباما نے نئے امریکی صدر جوبائیڈن کیلئے نیک خوایشات کا اظہار کرتے ہوئے ’اب تمھارا وقت ہے‘ جیسے الفاظ استعمال کیے۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر براک اوباما نے جوبائیڈن کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں دونوں نے دروازے نکلتے ہوئے ایک دوسرے کی پشت پر ہاتھ رکھا ہوا ہے۔

ٹوئٹ میں براک اوباما نے لکھا کہ ’اب تمہارا وقت ہے اور میری تمام تر نیک خواہشات تمہارے ساتھ ہیں۔‘

ایک اور پیغام میں اوباما نے جوبائیڈن کا ٹوئٹ آر ٹی کرتے ہوئے لکھا کہ ’آج امریکا کیلئے ایک اچھا دن ہے، آپ نے چار سال تک ملک کی جمہوریت کا دفاع کرنا ہے، اسی کے ساتھ امریکا کیلئے ایک نئے باب کا آغاز ہوا ہے۔‘

سابق امریکی صدر براک اوباما کے دور میں جوبائیڈن نائب صدر کے منصب پہ فائز تھے۔