بغداد کی مارکیٹ میں دو خودکش دھماکے، 32 افراد ہلاک، 110 زخمی

January 21, 2021

عراق کے دارالحکومت بغداد کی مارکیٹ میں دو خودکش دھماکوں سے 32 افراد ہلاک اور 110 زخمی ہوگئے۔

عراقی حکام کے مطابق خودکش جیکٹ پہنے دو حملہ آوروں نے وسطی بغداد کی پُرہجوم مارکیٹ میں لوگوں کے درمیان خود کو دھماکے سے اُڑایا۔

حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بیان کیا جارہا ہے۔

یہ بغداد میں تین سال بعد کوئی خودکش دھماکا ہوا ہے، کسی گروپ نے ابھی تک دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔