الیکشن کمیشن نے 25 اراکین اسمبلی کی رکنیت بحال کردی

January 21, 2021

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے 25 اراکینِ پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کی رکنیت بحال کردی

ای سی پی کا کہنا ہے کہ اراکین کی رکنیت سالانہ مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کروانے پر بحال کی گئی ہے۔

جن اراکین کی رکنیت بحال کی گئی ہے ان میں سینیٹ کے 1، قومی اسمبلی کے 13، پنجاب اسمبلی کے 5 اراکین شامل ہیں۔

اسی طرح سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے بھی 2 ، 2 اراکین کی رکنیت بحال ہوگئی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق وزیرِ مملکت شبیر علی، سینیٹر کامران مائیکل، اراکین قومی اسمبلی مہناز اکبر عزیز، کرن عمران ڈار کی رکنیت بحال ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ 100 سے زائد اراکینِ پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کی رکنیت تاحال معطل ہے۔