پی سی بی نے سابق چیف کیوریٹر آغا زاہد کو دوبارہ طلب کرلیا

January 22, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف کیو ریٹر ڈاکٹر علی علیل ہوگئے ہیں جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقا کی سیریز کے لئے اپنے تجربہ کار سابق کیوریٹر آغا زاہد کی دوبارہ خدمات حاصل کر لی ہیں۔ پی سی بی میں19سال ملازمت کرنے کے بعد سابق ٹیسٹ اوپنر چند ماہ قبل ریٹائر ہوگئے تھے۔ پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر علی بیمار ہونے کی وجہ سے اس سیریز میں پچ بنانے کے قابل نہیں ہیں۔ تاہم وہ کورونا کا شکار بھی نہیں ہیں۔ پی سی بی نے سابق چیف کیوریٹر آغا زاہد کو دوبارہ کراچی طلب کر لیا ہے۔ آغا زاہد کو جنوبی افریقا کی ہوم سیریز، سپرلیگ لاہور میچز کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ وہ کراچی کے بعد پنڈی ٹیسٹ اور لاہور کے ٹی 20 میچوں کے لئے پچ بنائیں گے۔