حکومت کا پھر اپوزیشن سے رابطہ، نیب قوانین میں ترامیم کی پیشکش

January 22, 2021

اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) نیب قوانین میں ترامیم کے معاملے پر حکومت نے ایک بار پھر اپوزیشن سے رابطے کر لئے، اپوزیشن نےحکومتی نمائندوں کوجواب دیا کہ پی ڈی ایم جماعتوں کے اتفاق رائے کے بعد پیشکش پربات ہوسکتی ہے

پارلیمانی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اور سینٹ اجلاس سے قبل حکومت کی جانب سے اپوزیشن سے رابطے کی تازہ پیش رفت سیاسی ماحول کو بہتر بنانے کی کوشش قرار دی جارہی ہے

ذرائع کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران حکومت کے دو وزیروں نے اپوزیشن کے سینئر رہنمائوں سے پارلیمنٹ میں رابطے کئے اور اپوزیشن کو 2019 کے نیب آرڈیننس کا مسودہ بھی پیش کیا

حکومت نے پیشکش کی کہ 2019 کے نیب آرڈیننس میں نئی ترامیم پیش کی جائیں تاکہ ایک نیا نیب بل پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس میں متعارف کرایا جا سکے ۔